• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسپینش فٹبال لیگ میں بارسلونا کو ایک اور شکست ہوگئی، ریال بیٹس نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرادیا۔

لیگ کے ایک اور میچ میں سیویا نے ویا ریال کو 0-1 سے مات دی، فاتح ٹیم کا گول لوکاس اوکیمپس نے پہلے ہاف میں اسکور کیا۔

بارسلونا اور ریال بیٹس کے درمیان میچ میں بارسلونا کی ٹیم اچھا کھیلی، مقابلے میں زیادہ تر اُن کے کھلاڑی گیند اپنے پاس رکھنے میں کامیاب رہے۔

پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے ہاف کے 34ویں منٹ میں یوانمی نے گول کرکے ریال بیٹس کو برتری دلائی جو کھیل کے آخر تک برقرار رہی، بارسلونا کی ٹیم کوشش کے باوجود گول نہ کرسکی۔

سیویا اور ویا ریال کے درمیان میچ میں ویا ریال کا پلہ بھاری رہا لیکن میچ کے 16ویں منٹ میں سیویا کی ٹیم گول کرنے میں کامیاب رہی، لوکاس اوکیمپس نے گیند حریف کے جال میں پہنچائی۔

میچ میں ویا ریال نے 8 کارنرز بھی حاصل کیے لیکن وہ کسی کو بھی گول میں تبدیل نہ کرسکے، میچ کا اختتام سیویا کی ایک صفر کی جیت پر ہوا۔

ایونٹ کے میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین