• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کی وجہ عالمی منڈیاں، اس پر سیاست نہ چمکائیں، حماد اظہر

اسلام آباد (نیوز ایجنسی) وفاقی وزیر توانائی محمد حماد اظہر نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ عالمی منڈیاں ہیں، عالمی منڈیوں میں مہنگائی کی وجہ سے ملک میں بھی مہنگائی ہے، اس پر سیاست نہ چمکائیں، عالمیمنڈیوں میں قیمتوں میں کمی کیساتھ پاکستان میں بھی قیمتیں کم ہونگی، ان خیالات کا اظہار انہو ں نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے معیشت اور مہنگائی کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر اپنے ردعمل میں کیا۔ حماد اظہر نے کہا کہ ملکی معیشت پانچ فیصد کی شرح سے ترقی کررہی ہے، ن لیگ کی پالیسیوں کو رد کرکے قومی معیشت کی سمت درست کی اگر ان کی پالیسیاں جاری رہتی تو ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہوتا۔شہباز شریف نے ہمیشہ ہی معیشت کے حوالے سے غلط بات کی ہے اور اب بھی وہ غلط کہہ رہے ہیں۔ عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح میں کمی ہوئی ہے اور پاکستانی معیشت پانچ فیصد کی شرح سے ترقی کررہی ہے۔ پانچ فیصد شرح نمو کا مطلب ہے کہ بیروزگاری میں کمی ہورہی ہے اور معیشت ترقی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی پالیسیوں کو رد کرکے قومی معیشت کی سمت درست کی اور اگر ان کی پالیسیاں جاری رہتیں تو ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہوتا۔ 

تازہ ترین