• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبروں کی تصدیق ہوگئی

ممبئی ( آن لائن ) بولی وڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبروں کی تصدیق ہوگئی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ مطابق، راجھستان کے ضلع سوائی مادھوپور کی انتظامیہ نے کترینہ اور وکی کی شادی کے حوالے سے میٹنگ کے لیے ایک نوٹس جاری کیا ہے۔ضلع سوائی مادھوپور کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس کی سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہورہی ہیں۔ وائرل نوٹس کے مطابق، میٹنگ میں کترینہ اور وکی کی شادی سے قبل امن و امان کو برقرار رکھنے، لوگوں کے ہجوم کو کنٹرول کرنے اور شادی میں شرکت کرنے والی دیگر مشہور شخصیات کیلئے حفاظتی انتظامات کیلئے اقدامات کے حوالے سے بات کی جائے گی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابقکورونا کا نیا ویرینٹ سامنے آنے کے بعد شادی کے منتظمین بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔کمپنی کے منتظمین کو کورونا پروٹوکولز کو یقینی بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے،منتظمین نے شادی کے دوران حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھانا شروع کردیے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق تقریب میں کورونا ایس او پیز پہلے ہی نافذ تھیں لیکن اب اومی کرون کے نئے کیسز جے پور میں سامنے آنے کے بعد مہمانوں کیلئے مزید شرائط عائد کردی گئی ہیں۔شادی میں آنے والے مہمانوں کو منفی پی سی آر ٹیسٹ دکھانا ہوگا جبکہ ہوٹل میں قیام کے دوران بھی مہمانوں اور عملے کے رینڈم کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔ مہمانوں کو تلقین کی جائے گی کہ وہ ماسک پہن کر رکھیں اور شادی کے مقام سے باہر نہ نکلیں۔شادی کے حوالے سے دو تقریبات جنہیں پہلے انڈور ہونا تھا اب آوٹ ڈور میں تبدیل کردیا گیا ہے تاکہ کورونا کے خطرے کو مزید کم کیا جاسکے۔اس کے علاوہ مہمانوں کی تعداد کو بھی کم کردیا گیا ہے۔ پہلے 200 کے قریب مہمانوں کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیاتھا جبکہ اب 60 سے 100 افراد کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارت کی مشہور اسٹائلسٹ اور کاسٹیوم ڈیزائنر انیتا شروف اداکار وکی کوشل سے شادی سے قبل کترینہ کیف کے گھر پہنچ گئیں۔یاد رہے کہاداکارہ کترینہ کیف اوروکی کوشل کی شادی راجستھان کا 700 سال پرانا قلعہ سکس سینسز فورٹ ہوٹل مکمل طور پر بْک کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین