• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیسے نظر آتے ہیں ویسے ہیں نہیں، سجل علی کے مداحوں کی احد رضا میر پر تنقید

کراچی (این این آئی)معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی کے مداحوں نے ان کے شوہر، اداکار احد رضا میر اور ان کی فیملی پر تنقید کی ہے۔احد رضا میر کی اپنی فیملی کے ساتھ لندن میں لی گئی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔وائرل ہونے والی ان تصاویر میں احد رضامیر کو اپنے والدین، بھائی اور ایک دوست کے ہمراہ دیکھا جاسکتاہے۔ان تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔ایک صارف نے لکھا کہʼیہ فیملی سجل جیسے ہیرے کی حقدار نہیں تھیʼ۔صارف نے مزید لکھا کہʼ بہت انا پرست فیملی ہے، یہ لوگ سجل کی پوسٹس کو لائیک تک نہیں کرتےʼ۔ایک اور صارف نے لکھا کہʼیہ عجیب بات ہے کہ ان میں سے کسی نے بھی سجل کو ان کی فلم کیلئے سپورٹ نہیں کیاʼ۔جبکہ ایک صارف نے لکھا کہʼاحد بہت خوش قسمت تھے کہ انہیں سجل ملی لیکن انہوں نے قدر نہیں کی، جیسے نظر آتے ہیں ویسے ہیں نہیںʼ۔ یہاں تک کہ ایک صارف نے تو سجل کی حمایت میں ایک مختصر نوٹ لکھ دیا کہʼسجل اور احد کے درمیان کچھ تو گڑبڑچل رہی ہےʼ۔صارف نے مزید لکھا کہ کہʼ اسے یہ دیکھ کر بہت دکھ ہو رہا ہے کہ احد، سجل کے کسی پروجیکٹ کی حمایت نہیں کر رہے، لگتا ہے کہ سجل اب احد کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی اور بڑے اور نامور پروڈکشن ہاؤسز کے پروجیکٹس حاصل کرنا چاہتی ہیں اور دوسری جانب احد کو اب کوئی اچھا پروجیکٹ نہیں مل رہاʼ۔ صارف نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے لکھا کہʼسجل طویل عرصے سے انڈسٹری کی ایک کامیاب اداکارہ ہیں، احد اور سجل کی آن سکرین کیمسٹری بے شک بہت اچھی تھی لیکن احد کو سجل سے شہرت ملی ہے، لیکن اب وقت ہے کہ احد اپنے آپ کو دوسری نامور ساتھی اداکارائوں کے ساتھ کام کرکے اکیلے ثابت کریںʼ۔آخر میں صارف نے لکھا کہʼاسے سجل کے لیے بہت برا محسوس ہورہا ہے۔

دل لگی سے مزید