اسلام آباد(خبرایجنسی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسلام سیالکوٹ واقعےجیسی جنونیت اور ہجوم کے ہاتھوں غیرقانونی قتل کی اجازت کسی صورت نہیں دیتا، مولانا صاحب سیالکوٹ جیسے واقعات کی غیر مشروط مذمت ہونی چاہیے۔سوشل میڈیا پر مولانا فضل الرحمان کے ٹوئٹ کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ مولانا صاحب سیالکوٹ جیسے واقعات کی غیر مشروط مذمت ہونا چاہیے، علما کرام سے قوم توقع رکھتی ہے کہ وہ قوم کی اس معاملہ میں رہنمائی فرمائیں گے،اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے سیالکوٹ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاست اگر توہین رسالت اور توہین ختم نبوت کے ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کرے گی تو اس قسم کے واقعات تو ہوں گے۔