• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تھانہ اجمیر نگری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ خاتون نے ایک مرد اور عورت کے خلاف ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔ ترجمان ضلع سنٹرل پولیس کے مطابق گزشتہ روز انوشہ نامی لڑکی کی بذریعہ پولیس سروسز 15 پر حراسمنٹ سے متعلق شکایت کے نتیجے میں نارتھ کراچی کے رہائشی یاسین عرف کاشان کو گرفتار کر لیا گیا،انوشہ کے بیان کی روشنی میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ ایس ایس پی سنٹرل غلام ملک مرتضی کے مطابق انوشہ نے یاسین عرف کاشان اور صباح عرف فرح کے خلاف حراسمنٹ، بلیک میلنگ، نازیبا وڈیو گرافی سے متعلق اپنی ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ تینوں آپس میں بے حجاب دوست ہیں اور آزاد خیالی پر یقین کے ساتھ زندگی گزارنے کے دوران آپسی تلخیوں کے نتیجے میں یہاں تک پہنچے ہیں، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق گرفتار یاسین عرف کاشان کو روبرو عدالت پیش کیا جارہا ہے، مزید تفتیشی عمل جاری ہے۔انکا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص و اشخاص کی بے ہنگم غیر اخلاقی زندگی گزارنے کے دوران جرائم کی موصولہ شکایات و ثبوت ملنے پر پولیس کاروائیاں عمل میں لائی جاتی رہیں گی۔

اہم خبریں سے مزید