• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کی کہانی دردناک، عوام بھارتی تسلط میں شدید مسائل کا شکار ہیں، ترک گلوکار

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) عظیم مرحوم کشمیری حریت رہنماء سید علی گیلانی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ترکی کے معروف نغمہ نگار اور گلوکار ترگئی ایورن کے نغمے کی تقریب رونمائی نیشنل پریس کلب میں منعقد ہوئی جس کے میزبان حریت رہنماء الطاف احمد بھٹ تھے جبکہ ترگئی ایورن ور انکی اہلیہ، صدر این پی سی شکیل انجم، سیکرٹری انور رضا، پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ اورعبدالرشید ترابی سمیت تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد تقریب میں موجود تھی، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت بشیر عثمانی نے حاصل کی، تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے ترگئی ایورن کا کہنا تھا میں ان تمام دوستوں کا شکر گزارہوں جنہوں نے اس نغمے کی تیاری میں میرا ساتھ دیا، ہمیں اپنے ہیروز کے کارناموں کو سراہنے اور نوجوان نسل کو بتانے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین