• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے مختلف علاقوں سے 12 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔تفصیل کے مطابق منشیات فروشی کے الزام میں شاہ شمس پولیس نے ملزم سلیم طاہرسے 580گرام چرس،ممتاز آباد پولیس نے ملزم ملک سدھیر سے 2040 گرام چرس، ملزم اقبال سے 30لیٹرشراب،دہلی گیٹ پولیس نے ملزم سلیم سے 65 بوتل ولایتی شراب ،قادرپورران پولیس نے ملزم شمشیرعلی سے 1100گرام چرس ،لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم ندیم سے5لیٹر،دولت گیٹ پولیس نے ملزم شاہد محمودسے10لیٹر شراب برآمد کرلی جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پاک گیٹ پولیس نے ملزم احمد رضا سے پسٹل پانچ گولیاں،قادرپورراں پولیس نے ملزم شمشیرعلی سے پسٹل تین گولیاں،مخدوم رشید پولیس نے ملزم بادشاہ سے پسٹل دوگولیاں،لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم جاوید سے پسٹل چارگولیاں،شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم اقبال سے رائفل تین گولیاں، ملزم ذکااللہ سے پسٹل تین گولیاں برآمد کرلی،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔دریں اثناء پولیس تھانہ چہلیک نے جعلسازی کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ون ویلنگ کرنے کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کر کے ان خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں دوافرادکے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔بوگس چیک دینے کے الزام میں چار افرادکے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے 4 سال پرانے قتل کیس کے مجرم اشتہاری ذکاء اللہ کو گرفتار کر لیا۔
تازہ ترین