• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان پاکستان کی ترقی کا بڑا وسیلہ ہیں، میاں آصف محمود

پشاور(وقائع نگار) امن ترقی پارٹی کے رہنماؤں میاں آصف محمود ایڈووکیٹ، اویس خان، ارسلان شاہ اور دیگر نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کی ترقی کا بڑا وسیلہ ہیں، امن ترقی پارٹی نوجوانوں کو آگے لا کر پاکستان کو سپر پاور بنائے گی، بلدیاتی انتخابات میں نئی قیادت اور نوجوان سامنے لائیں گے، انہوں نے کہا کہ امن ترقی پارٹی کی جدوجہد تکمیل پاکستان کیلئے ہے اور نوجوان اس میں ہر اول دستے کا کام کریں گے، امن ترقی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور دیگر علاقوں کے بلدیاتی الیکشن میں امن ترقی بھرپور حصہ لے گی، اس موقع پر ایک قرارداد کے ذریعے منی بجٹ، مہنگائی، اور بے روزگاری کی مذمت کی گئی، امن ترقی پارٹی نے مہنگائی اور معاشی بحران سے نکالنے کیلئے باقاعدہ لائحہ عمل وزیراعظم اور صدر کو پیشِ کیا مگر وہ تبدیلی چاہتے ہی نہیں، ذاتی پسند ناپسند پر فیصلے کئے جاتے ہیں جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
پشاور سے مزید