• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال کے گا ئنی وار ڈ میں آتشزدگی،سامان کو جزوی نقصان

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال کے گا ئنی وار ڈ میں آتشزدگی کے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ آتشزدگی سے وارڈ میں موجود ساما ن کو جزوی نقصا ن پہنچا تا ہم کسی قسم کا جا نی نقصا ن نہیں ہوا۔ رات کے وقت لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال کے گا ئنی وار ڈمیں اچانک آ گ بھڑک اٹھی تھی جسکے نتیجے میں وارڈ میں موجود سا ما ن جل کر خاکستر ہو گیا تاہم کسی قسم کا جا نی نقصا ن نہیں ہوا ہے۔ آ گ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جا ئے وقوعہ پر پہنچ کر آ گ پر قا بو پا لیا، پولیس نے رپور ٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
پشاور سے مزید