• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہاڑی میں نصب قائداعظم کے مجسمے سے عینک چرالی گئی، انتظامیہ

پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے شہر وہاڑی میں نامعلوم چوروں نے بابائے قوم قائدِاعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چوری کرلی۔

 ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قائدِاعظم کا مجسمہ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں نصب ہے، قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے نامعلوم چوروں نے عینک چوری کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گذشتہ شب پیش آیا، ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں نصب کیمروں کی مدد سے چوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں بہاولپور کے اسپتال چوک پر لگائے گئے اولمپیئن سمیع اللّٰہ کے مجسمے سے ہاکی اور بال بھی چوری ہوگئی تھی، بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

تازہ ترین