• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردن: اسپتال میں 10 کورونا مریضوں کی موت، اسپتال افسران کو سزائے قید

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

اردن کے سرکاری اسپتال میں آکسیجن کی کمی پر کورونا وائرس کے 10 مریضوں کی اموات کے کیس پر مقامی عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے اسپتال انتظامیہ کے متعدد افراد کو واقعہ کا ذمہ دار اور مجرم قرار دے دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق عدالت نے اسپتال کے ڈائریکٹر کو 3 سال جیل کی سزا سنا دی ہے۔

اسپتال کے ڈائریکٹر اور دیگر 4 افراد کو واقعے کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔ 

خبر ایجنسی نے بتایا کہ آکسیجن کی کمی پر کورونا مریضوں کی اموات مارچ میں ہوئی تھیں۔

مریضوں کی اموات پر عوام کے احتجاج کے بعد وزیر صحت کو مستعفی ہونا پڑا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید