• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف کی معمول کے چیک اپ کیلئے کلینک آمد

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں اپنی شاہی انداز کی شادی کی تقریبات میں روانگی سے قبل اتوار کو معمول کے چیک اپ کے لیے کلینک گئیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق کترینہ کی اداکار وکی کوشل کے ساتھ 9 دسمبر کو شادی طے ہے اور یہ جوڑا 6 دسمبر کو راجستھان جانے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ شادی سے قبل کی تقریبات کا انعقاد ہوسکے۔ 

سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں کلینک میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ وہ کچھ دوری پر کھڑے مداحوں کے لیے  ہاتھ بھی لہرارہی ہیں۔ 

واپسی پر وہ پرجوش کراؤڈ سے ملیں، ایک موقع پر تو انہیں اپنی گاڑی کا دروازہ بند کرنے کے لیے کافی تگ و دو کرنا پڑی، کیونکہ اداکارہ کے پرستار سیلفی بنارہے تھے۔

تازہ ترین