• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے غلطی کا اعتراف کر رہے ہیں، پی پی رہنما

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی رہنماؤں نے وفاقی حکومت پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے غلطی کا اعتراف کر رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی شازیہ مری، عبدالقادر پٹیل اور فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر مراد سعید و دیگر کی تنقید پر الگ الگ جواب دیا ہے۔

ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے بھی اپنی غلطی کا اعتراف کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے، کوئی ٹولہ نہیں جو مسلط کیا گیا ہے۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ زوال پذیر حکومت سے عوام کے فائدے کا کوئی کام نہ ہوا ہے نہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ 200 ارب والے محنتی وزیر نے کافی محنت کی ہے، ٹرانسپرنسی نے اِسی وزیر کو سب سے زیادہ کرپٹ قرار دیا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دنیا میں قائم سفارت خانوں سے تنخواہ نہ ملنے کی فریادیں سنائی دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں سرکاری ملازمین نے وزیروں کو دفاتر سے بیدخل کردیا ہے۔

پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ وفاقی وزیر مراد سعید 200 ارب ڈالرز کی تلاشی اور منی ٹریل دیں۔

تازہ ترین