• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں ملیں، ایک شخص نالے میں ڈوب گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں ملیں،ایک شخص برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ،تفصیلات کے مطابق ملیر ڈگری گورنمنٹ کالج کے قریب ایک شخص کی لاش ملی،پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 25 سے 30 برس کے درمیان ہے تاہم فوری طور پر شناخت اور وجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا ،ایم اے جناح روڈ عالم شاہ مزار کے قریب ر 55 برس کی خاتون کی لاش ملی ، پولیس کے مطابق ڈاکٹرں نے وجہ موت طبعی قرار دی ہے،خاتون کی فوری شناخت نہیں ہوسکی،کورنگی کراسنگ کے قریب ایک شخص کی لاش ملی،پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 25 سے 28 برس کے درمیان تاہم فوری طور پر شناخت اور وجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا، لاش سردخانے منتقل کر دی ، کیماڑی شیریں جناح کالونی میں قائم برساتی نالے 48 سالہ لال گر گیا، پولیس اور ریسکیو ادارے کی ٹیم نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد متوفی کی لاش نکال کر سول اسپتال منتقل کی ، متوفی شیریں جناح کالونی کا رہائشی تھا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید