• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کرکٹرز نے ڈریسنگ روم کو میدان بنالیا، بابر کی بیٹنگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میرپور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں بارش کی وجہ سے اتوار کو صرف38 گیندوں کا کھیل ممکن ہوسکا ۔ پاکستانی کرکٹرز نے ڈریسنگ روم کو کھیل کے میدان میں تبدیل کرکے تفریح کا سامان پیدا کرلیا۔ اس دوران کھلاڑی ایک دوسرے کے خلاف برتری حاصل کرنے کی جدوجہد میں رہے اور ڈریسنگ روم سے قہقہے گونجتے رہے۔ پی سی بی نے ایک ویڈیو ریلیز کی ہے جس میں بابر اعظم ڈریسنگ روم میں بھی بیٹنگ کے جوہر دکھاتے رہے۔ امام الحق نے بابر اعظم کو بولڈ کرکے جشن منایا، بابر نے امام کی وکٹ لے کر حساب برابر کردیا۔ ڈریسنگ روم میں امام الحق نےآئوٹ ہونے کے بعدفیصلہ تسلیم کرنے سے انکارکردیا۔ اس میں دلچسپ مکالمے ہوئے۔

تازہ ترین