• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردن، کورونا سے مریضوں کی اموات پر اسپتال سربراہ مجرم، 3 سال قید

کراچی (نیوزڈیسک )اردن کی عدالت نے اتوار کے روزسلط شہر کے سرکاری ہسپتال کے ڈائریکٹر کو کوویڈ میں مبتلا 10مریضوں کی موت کا سبب بننے کے الزام میں 3سال قید کی سزا سنائیہے۔اے ایف پی کے مطابق سرکاری ہسپتال کے ڈائریکٹر عبدالرزاق الخشمان اور ان کے چار معاونین کوان مریضوں کی موت کا سبب بننے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔السلط شہر کے سرکاری ہسپتال میں آکسیجن ختم ہوجانے کے بعد مریضوں کی موت ہوئی تھی۔ ہسپتال میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کا علاج کیا جا رہا تھا۔اسپتال کے ڈائریکٹر اوران کے معاونین کو اس عدالتی فیصلے کے خلاف 10دن کے اندر اپیل کا حق دیا گیا ہے۔مارچ2021میں کورونا کے باعث ہونے والی ان اموات پر اردن کے عوام میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی تھی اور یہ عوامی ردعمل وزیر صحت نذیر عبیدات کے استعفیٰ کا باعث بھی بنا۔

تازہ ترین