لندن (جنگ نیوز )اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات میںایران کیخلاف سخت رویہ اختیار کریں۔عرب میڈیا کے مطابق نفتالی بینیٹ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کے دفاعی و انٹیلی جنس حکام واشنگٹن میں جوہری مذاکرات کی بحالی میں شرکت کیلئے پہنچے ہوئے ہیں۔بینیٹ نے اپنی کابینہ کو بتایاکہ میں ویانا میں ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے والے ہر ملک پر زور دیتا ہوں کہ وہ ایک مضبوط لائحہ عمل اختیار کرے اور ایران پر واضح کر دے کہ وہ ایک ہی وقت میں یورینیم کی افزودگی اور مذاکرات نہیں کر سکتا۔