• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری منشا کی ڈی جی منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی تعیناتی خوش آئند ہے، اصغرعلی

ہیلی فیکس(زاہدانور مرزا)میئر آف لیڈز اصغرعلی نے کہا ہے کہ چوہدری منشا کی ڈی جی منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی تعیناتی خوش آئند فیصلہ ہے۔وہ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر ہیلی فیکس کے زیراہتمام میر پور آزادکشمیر تحریک انصاف میرپور کے صدر چوہدری محمد منشا کی ڈی جی منگلا ہاؤسنگ اتھارٹی منتخب ہونے کی خوشی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔تقریب میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی، تقریب کے مہمان خصوصی میئرآف لیڈز اصغر علی نے خطاب کرتے ہوئے مذید کہا کہ برطانیہ میں آباد پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے ہر مشکل گھڑی میں بڑھ چڑھ کر ملک کی خدمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا چوہدری منشاء کی ڈی جی منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھاٹی تعیناتی کو میرپور کے عوام کیلئے خوش آئند فیصلہ قرار دیا، لیڈز سے کونسلر چوہدری جاوید اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ صدر آزاد ریاست جموں کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے اپنے قریبی ساتھی چوہدری محمد منشا کو ڈی جی منگلا ڈیم ہاوسنگ اتھارٹی تعینات کرکے میرپور کے عوام کے دل جیت لیے ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاک کشمیر آرٹ سوسائٹی الحاج رب نواز اختر نے کہاکہ اب تعمیری کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ منگلا ڈیم کے متاثرین کو ان کا حق مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ میرپور کے عوام نے منگلا ڈیم بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ متاثرین ڈیم جن کو ابھی تک ان کا حق نہیں مل سکا ان کی مدد کریں۔تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے چوہدری صابر دین نے کہا کہ چوہدری منشا کا ڈی جی تعینات ہونا میرپور کے عوام کیلئے ایک بڑا عظیم فیصلہ ہے اور وہ امید کرتے ہیں وہ اپنی تمام تر توانائیاں میرپور کے متاثرین منگلا ڈیم کیلئے صرف کرینگے ۔تقریب کا آغاز علامہ قاری ظہیراقبال قادری کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، آخر میں تقریب کے میزبان چوہدری شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ صدر ریاست آزادکشمیر سلطان محمود کا دلی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے چوہدری محمد منشا کو تعینات کیا، انہوں نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین