• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک صدر طیب اردگان کی ریلی پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام

انقرہ (جنگ نیوز )ترک سیکیورٹی فورسز نے صدر طیب اردگان پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام بنادی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ترک صدر رجب طیب ارگان پر صوبے سیرت میں بم دھماکے کے ذریعے حملے کی کوشش کو ترک سیکورٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔بم سیکورٹی پر مامو ر ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا، حکام کے مطابق اس سے متعلق کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔ ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ طیب اردگان صوبے سیرت میں ایک ریلی میں شریک تھے، اس دوران پولیس کی گاڑی جو ریلی کی حفاظت پر مامور تھی، سیکیورٹی فورسز نے گاڑی کے نیچے سے بم برآمد کیا جس کو فوراً بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔

تازہ ترین