• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے فٹ بال گرائونڈ کو فوری کھولا جائے‘ ن لیگ

کوئٹہ (آن لائن )پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ نے ریلوے فٹ بال گرائونڈ کو بند کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں بڑھتی آبادی کی وجہ سے پہلے ہی عوام کیلئے تفریحی کے مواقع ختم ہوگئے چند ایک گرائونڈ جہاں عوام چند لمحے گزارتے تھے انہیں بھی ختم کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے گرائونڈ جو سالوں سے جوائنٹ روڈ و ملحقہ علاقوں بلکہ شہر اور شہر سے باہر کے کھلاڑیوں کے لئے بہترین گرائونڈ کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا لیکن ریلوے انتظامیہ نے اسے بند کرکے عوام سے خوشی و سکون کے مواقع بھی چھین لئے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے انتظامیہ نے گرائونڈ خالی کروا کر وہاں نالیاں وغیرہ بنا دیں جو اب کھیلنے کے قابل بھی نہیں رہا شاید انتظامیہ کا ارادہ اس گرائونڈ کو بیچنے کا ہو لیکن ان کا یہ فیصلہ علاقہ عوام کیلئے کسی عذاب سے کم نہ ہوگا۔ انہوں نے ڈی ایس ریلوے سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ریلوے فٹ بال گرائونڈ کو کھولا جائے تاکہ عوام کو کھیلوں کے ساتھ تفریحی کے مواقع میسر آسکیں۔
تازہ ترین