• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راشد رحمٰن اقلیتوں اور پسے ہوئے طبقات کی آواز تھے، مقررین

ملتان (سٹاف رپورٹر) راشد رحمن کی جدوجہد کو زندہ رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں تاکہ بھٹہ مزدوروں سے لے کر اس خطہ کی مظلوم خواتین کو جبر و زیادتی سے نجات مل سکے۔راشد رحمن انسانیت کا بہادر سپاہی تھے ان کے بعد پیدا ہونے والا خلاء کبھی بھی پر نہیں ہو سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے گزشتہ روز حقوق کمیشن برائے پاکستان کے زیر اہتمام ملتان پریس کلب میں منعقدہ جنوبی پنجاب میں انسانی حقوق رہنما،ایچ آر سی پی کے عہدیدار، سپریم کورٹ کے وکیل اور خواتین اور بچوں کے حقوق کے لیے مہم چلانے والے راشد رحمان خان کی زندگی پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو تشدد سے نجات دلوانے،جبری مشقت کے خاتمے اور مزدوروں کے حقوق کیلئے متحد ہو کر جدوجہد کرنی ہوگی۔راشد رحمن اقلیتوں اور پسے ہوئے طبقات کی آواز تھے جو ہمیشہ زندہ رہے گی۔کتاب کے مصنف معروف ماہر تعلیم، ترقی پسند دانشور پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد خاں،مظہر عارف،ناصر زیدی،نذیر احمد،فیصل محمود،ایوب مغل،احمر رحمن،ساجد رحمن،جودت سید،زہرہ سجاد زیدی،فرحت عباس، سید سالم خان، محمدحسین کھوکھر،محمد اکمل،یا مین کامریڈ نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں بھٹہ مزدوروں،اقلیتی نمائندوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
تازہ ترین