امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ2025 پاک امریکا تعلقات میں مثبت تبدیلی کا سال رہا۔
رضوان سعید شیخ نے نئے سال پر پیغام میں کہا کہ پائیدار تعلقات کے لیے لائحہ عمل پر یکسوئی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دو طرفہ مفادات میں شراکت داری وقت کی کسوٹی پر پورا اترے گی۔