• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی یافتہ ممالک افغان حکومت اور عوام کی مددکیلئے آگے آئیں ‘شاکر نواز خان

پشاور (جنگ نیوز) ہیومن رائٹس کونسل خیبرپختونخوا کے صدر شاکر نواز خان نے افغانستان میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ترقی یافتہ ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ بحران کے خاتمے کے لئے افغان حکومت اور عوام کی مددکیلئے آگے آئیں کیونکہ وہاں خوراک اور ادویات کی شدید قلت کی وجہ لاکھوں بچوں کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔ ہم افغان حکومت اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ اس سلسلے میں ترقی یافتہ ممالک کی مدد کیلئے تیار ہیں۔
پشاور سے مزید