• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردوان کی تقریب سے قبل پولیس افسر کی گاڑی سے بم نکل آیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ترکی میں صدر رجب طیب اردوان کی تقریب سے قبل پولیس افسر کی گاڑی سے بم نکل آیا ۔

ترک میڈیا کے مطابق پولیس افسر کی گاڑی میں بم کی نشاندہی نصیبین شہر میں ہوئی، بم کوناکارہ بنا کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

پولیس افسر کو مشرقی ترکی میں اس ایونٹ کے لیے جانا تھا جہاں صدر اردوان کو بھی شرکت کرنی تھی۔

اردوان کی پارٹی کے نائب سربراہ حمزہ داغ کا کہنا ہے کہ پولیس نے افراتفری سے بچنے کے لیے معلومات جاری کرنے میں تاخیر کی۔

تازہ ترین