• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور نون لیگ کا گڑھ تھا، ہے اور رہے گا، عطا اللّٰہ تارڑ

مسلم لیگ نون کے رہنما عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عوام نے ضمنی انتخاب میں ووٹ کو عزت دیتے ہوئے اپنا فیصلہ دیا، لاہور کل بھی مسلم لیگ نون کا گڑھ تھا، آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اگلی بار پارٹی ٹکٹ نہ لینے کی چہ میگوئیاں کر رہے ہیں۔

لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نون لیگ کے رہنما عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ کل تھوک کے حساب سے ووٹوں کی خریداری کی گئی، پی ٹی آئی نےحکمت عملی کے تحت اپنےامیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کرائے، آج کل پی ٹی آئی کے امیدوار عمران خان کی تصویر بھی نہیں لگا رہے ۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کیخلاف عوام کے رد عمل کے ڈر سے یہ بھاگ گئے، ڈسکہ میں انہوں نے پریزائیڈنگ افسر غائب کروا دیئے، جبکہ کل عوام نے ووٹ کو عزت دیتے ہوئے اپنا فیصلہ دیا ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ تمام ضمنی انتخابات مسلم لیگ نون نے جیتے ہیں، کل بھی عوام نے شیر پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں بھی ایک شہباز شریف دے دو۔

قومی خبریں سے مزید