• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے معالج کے گلے لگنے پر حمیمہ ملک تنقید کی زد میں

کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ و ماڈل حمیمہ ملک اپنے معالج کے گلے لگنے پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔ اداکارہ حمیمہ ملک گزشتہ ماہ اچانک بیمار ہو گئی تھیں، حمیمہ ملک کی جانب سے اپنی صحت یابی کی خبر اور اپنے لیے دعا کرنے والوں کا شکریہ سوشل میڈیا پر ادا کیا گیا تھا۔حمیمہ ملک نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اب اپنا علاج کرنے والے ڈاکٹر کا شکریہ ادا کیا ہے۔حمیمہ ملک نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں ان کا لکھنا تھا کہ بہت بہت شکریہ ڈاکٹر میری زندگی میں آنے کے لیے۔انہوں نے اس پوسٹ میں اپنے معالج کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں حمیمہ ملک کو اپنے ڈاکٹر کا شکریہ ادا کرنے کے دوران گلے ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس پوسٹ کا سوشل میڈیا فین پیجز کی جانب سے شیئر کیا جانا ہی تھا کہ انٹرنیٹ صارفین نے اس پوسٹ پر تنقیدی تبصروں کی بوچھاڑ کر دی ہے تاہم حمیمہ ملک کی جانب سے اس پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بند کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین