• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ اور وکی کوشل کی شادی کا منڈپ شاہی انداز میں سجایا جائیگا

ممبئی(این این آئی)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے کورٹ میرج کرلی ، ایک روز بعد ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوجائے گا اور دونوں تین دن کے اندر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔بھارتی میڈیا نے بتایا کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف نے گزشتہ شب گھر میں ہی شادی کے قانونی دستاویزات پر دستخط کیے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کورٹ میرج کی تقریب وکی کوشل کے گھر میں رکھی گئی، جہاں اداکارہ کے علاوہ ان کے اہل خانہ اور دونوں کے قریبی ساتھیوں نے بھی شرکت کی۔کترینہ کیف و وکی کوشل نے اسپیشل میرج ایکٹ 1954کے تحت شادی رجسٹرڈ کروائی۔رپورٹ کے مطابق کورٹ میرج کے بعد اب دونوں کی شادی کی رسمی تقریبات کا آغاز 7 دسمبر کو ریاست راجستھان کے پرتعیش ہوٹل میں ہوگا اور دونوں تین دن کے اندر رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔ تقریبات میں محض 120 شخصیات شرکت کریں گی۔راجھستان میں واقع ریزورٹ کے باہر نقل حرکت بند کر دی جائے گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کیلئے منڈپ شاہی انداز میں سجایا جائیگا، کترینہ اور وکی کوشل شیشے کے خصوصی منڈپ کے گرد پھیرے لیں گے۔سوشل میڈیا پیجز پر نیہا ککڑ اور روہن پریت کے جودھپور پہنچنے کی ویڈیو دیکھ کر مداحوں نے قیاس آرائیاں کرنا شروع کردی ہیں کہ شاید کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں نیہا ککڑ کوئی خصوصی پرفارمنس دینے والی ہیں۔

دل لگی سے مزید