• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کی اے پی سی میں شرکت کیلئے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے ارکان رابطہ کمیٹی نے اے پی سی میں شرکت کیلئے حافظ نعیم الرحمن، شاہی سید ، بشارت مرزا سمیت مختلف سیاسی رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں اورانہیں 11 دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے دعوت نامے پہنچائے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے 11دسمبر کو ہونیوالی آل پارٹی کانفرنس کے سلسلے میں رابطہ کمیٹی کے اراکین مختلف سیاسی جماعتوں کے دفاتر جاکر شرکت کے دعوت نامے دے رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کے اعلامیے کے مطابق رابطہ کمیٹی کے رکن وفاقی وزیر سید امین الحق نے پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے بشارت مرزاسے ملاقات کی، جبکہ رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین نے عوامی نیشنل پارٹی کے دفتر مردان ہائوس میں شاہی سیدسے ملاقات کی۔ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل کی سربراہی میں وفد نے ادارہ نور حق میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کو آل پارٹی کانفرنس کا دعوت نامہ دیا۔

ملک بھر سے سے مزید