• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی قومی سلامتی پالیسی پارلیمانی کمیٹی میں پیش، اپوزیشن، وزرائے اعلیٰ اور کئی وزراء غیرحاضر

اسلام آباد( طاہر خلیل)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس پیر کی سہ پہر پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا

جس میں مجوزہ قومی سلامتی پالیسی پر بریفنگ دی گئی، بائیکاٹ کے باعث اپوزیشن اجلاس میں شریک نہیں تھی اورانکی کی عدم موجودگی میں نیشنل سیکورٹی پالیسی پیش کر دی گئی‘ وفاقی وزراء پر ویز خٹک ،شاہ محمود قریشی ،اعظم سواتی ،طارق بشیر چیمہ اور وزرائے اعلیٰ بھی اجلاس میں شریک نہیں تھے۔

مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کمیٹی کو پالیسی کی تفصیلات آگاہ کیا اور بتایا کہ قومی سلامتی کی پالیسی انسانی، اقتصادی اور دفاعی سلامتی کے مابین تعلق کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کی خوشحالی اور تحفظ کیلئے مرتب کی گئی ہے‘پالیسی کا مقصد انسانی اوردفاعی سلامتی میں زیادہ وسائل کی فراہمی اور سرمایہ کاری کو وسعت دینا ہے۔

تازہ ترین