• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے جعلی مقابلے میں لڑکا قتل کردیا ،احتجاج، اہلکار گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن نمبر 5میں ہو نے والا مبینہ پولیس مقابلہ بھی مشکوک ہو گیا، ڈی آئی جی ویسٹ ناصرآفتاب بھی عباسی اسپتال پہنچ گئے ، ڈی آئی جی کی ہدایت پر ایس ایچ او اورنگی ٹاون کو معطل کر کے فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے، نوجوان کی ہلاکت کی اطلاع ملنے پر نوجوان کے اہل خانہ اور علاقہ مکین بڑی تعداد میں عباسی اسپتال پہنچ گئے، پولیس کے خلاف نعرےلگائے اور دہرنادیدیا ، اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی عباسی اسپتال پہنچ گئی ،اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس گردی کا نشانہ بنے والا نوجوان ارسلان محسود ڈاکو نہیں طالبعلم اور ڈمپر ایسوسی ایشن کے عہدیدار حاجی لیاقت کا بیٹا ہے، ارسلان کوچنگ سینٹر پڑھنےگیا تھا اور واپس گھر جا ر ہا تھا ، ڈی آئی جی ویسٹ نے مبینہ مقابلے کی تفتیش کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی میں ایس ایس پی سینڑل اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن سینٹرل شامل ہیں ، ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب کا کہناہے واقعہ کی شفاف انکوائری کرائی جائے گی ۔ پولیس کا دعوی ہے کہ نوجون کو رکنے کا اشارہ کیا تو اس نے فائرنگ کر دی مبینہ ملزم سے پستول اور گولیاں بھی برآمد کی ہیں ۔ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او اورنگی ٹاون اعظم گوپانگ کو معطل کر کے مشکوک مقابلے میں پولیس اہلکار توحید اور پرائیویٹ ساتھی گرفتار ہیں پرائیویٹ ساتھی موٹر سائیکل چلا رہا تھا دونوں سادہ لباس میں ملبوس تھے، گرفتار اہلکار سے پرائیویٹ لائسنس شدہ ہتھیار بھی برآمد کر لیا ہے،مقابلہ کسی ناکے پر نہیں ہوا ، ، تحقیقاتی کمیٹی جلد اپنی رپورٹ تیار کرے گی۔

تازہ ترین