• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڑے نے پاک بھارت بارڈر پر پیدا ہونیوالے بچے کا نام ’بارڈر‘ رکھ دیا

کراچی (نیوزڈیسک) پاک بھارت واہگہ اٹارری بارڈر پر پھنسے پاکستانی جوڑے نے بچے کی پیدائش پر اس کا نام ہی ʼبارڈرʼ رکھ دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیمبو بائی اور بالم رام کا تعلق پنجاب کے شہر راجن پور سے ہے۔ بالم رام نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ لا ک ڈاؤن سے قبل 98دیگر شہریوں کے ساتھ اپنے رشتے داروں سے ملنے کے علاوہ یاترا پر ہندوستان آئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے ملک پاکستان واپسی پر مشکلات کا سامنا رہا کیونکہ مطلوبہ دستاویزات موجود نہ ہونے کی وجہ سے وہ فی الحال گھر نہیں جاسکتے۔ بالم رام کے مطابق ان کے گھر 2دسمبر کو بارڈر پر ہی بچے کی پیدائش ہوئی جس پر اس کا نام بھی ’بارڈر‘ رکھ دیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایک اور پاکستانی شہری لگا رام کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام بھارت رکھا گیا تھا، لگا رام 2020ء میں اپنے بھائی سے ملنے ہندوستان کے شہر جودھ پورگئے تھے اور تا حال وطن واپس نہیں لوٹ سکے ۔

اہم خبریں سے مزید