• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں لوکل باڈی بل کے خلاف پاک سرزمین پارٹی کی آئینی درخواست کی سماعت ہوئی جو پارٹی کے وائس چیئرمینز ڈاکٹر ارشد وہرہ اور ایڈووکیٹ سید حفیظ الدین نے دائر کی تھی۔ پی ایس پی کی جانب سے ایڈووکیٹ حسان صابر نے آئینی درخواست کی پیروی کرتے ہوئے کہا کہ لوکل باڈی ترمیمی بل آئین سے متصادم ہے۔ لوکل باڈی ترمیمی بل آئین کے آرٹیکل 7، 8، 32اور 140A کی خلاف ورزی ہے۔ سندھ حکومت نے بدنیتی کی بنیاد پر لوکل باڈی ایکٹ میں ترمیم کی۔ سندھ لوکل باڈی ترمیمی ایکٹ کو کالعدم قرار دیا جائے۔ سندھ حکومت نے بدنیتی کے بنیاد پر لوکل باڈی بل کابینہ اور صوبائی اسمبلی سے منظور کرایا ہے جو اب گورنر کو دستخط کرنے کے لئے بھیجا گیا ہے۔ حکومت کی نیت سے لگتا ہے بل کو آرڈیننس میں تبدیل کردیا جائیگا۔ جس پر عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق پی ایس پی کے وکیل ایڈووکیٹ حسان صابر سے دلائل طلب کرلئے۔

تازہ ترین