حکومت نے سیالکوٹ واقعے کے بعد نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے ریاست سخت ایکشن لے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں، اب ہمیں دوبارہ اپنے قوانین کا جائزہ لینا ہے۔
شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ہمیں جائزہ لینا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر کہاں عملدرآمد نہیں ہوا۔