• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام نے موقع دیا تو بلا امتیاز خدمت کروں گا ،سردار حامد علی

پشاور(جنگ نیوز)نیبرہڈ کونسل37 ڈھکی نعلبندی / گل بادشاہ جی سے آزاد امیدوار سردارمحمد حامد علی نے کہا ہے کہ وہ علاقے کی عوام کی خدمت کا جذبہ لیکر انتخابی میدان میں آئے ہیں اور انشاء اللہ عوام نے انہیں موقع دیا تو وہ بلا امتیاز علاقے کی خدمت کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محلہ مروی ہا میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔۔ جلسہ سے لیبر کونسلر کے امید وار نگاہ محمد ، علی حسن چن آغہ ، ملک حسن علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔۔ سردار حامد علی نے کہا کہ ووٹ ایک مقدس امانت ہے اس کا استعمال سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیبرہوڈ کونسل 37 بندوق کے نشان اور ان کے پینل کے امید واروں کو ووٹ دیں گے ، سردار حامد علی نے کہا کہ علاقے کے عوام کے لیے ان کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں انہوں نے اہلیان محلہ مروی ہا کی جانب سے عزت افزائی کا شکریہ ادا کیا ۔۔۔۔۔
تازہ ترین