• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص ومضر صحت اشیاء کی تیاری پر ہدہ اور سرکلر روڈ میں 9مراکز کو جرمانہ

کوئٹہ(پ ر)شہر میں ناقص و مضر صحت اشیاء خوردونوش کی تیاری و فروخت کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جاری کارروائیوں کے دوران 9 مراکز پر جرمانے عائد کر دئیے گئے۔ بی ایف اے کی دو مختلف فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پیرکوہدہ جیل روڈ اور سرکلر روڈ ٹیکسی اسٹینڈ میں کھانے پینے کے مراکز کی چیکنگ کی۔ ہدہ میں ایک کیٹرنگ یونٹ کو صفائی کی ابتر صورتحال اور پکوان میں ممنوعہ چائنیز نمک و غیر معیاری فوڈ کلرز کے استعمال ،ایک ہولسیل ٹریڈر کو ممنوعہ کوکنگ آئل کی فروخت ،ایک نان شاپ کو دکان میں گندگی ، اشیاء کی نامناسب اسٹوریج جبکہ ایک ملک شاپ کو ایس او پیز کی خلاف ورزی و دہی میں مکھیوں کی موجودگی پر جرمانہ کیا گیا ۔سرکلر روڈ پر قائم اشیاء خوردونوش کے مراکز کے معائنے پر 2 ہوٹلوں میں صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر پائی گئی ،بی ایف اے حکام کے مطابق ہوٹلوں میں مجموعی طور پر ایس او پیز کے خلاف کھانا تیار و صارفین کو فروخت کیا جارہا تھا ، اس دوران 2 معروف بیکرز اورایک فوڈ کارنر کے خلاف گزشتہ ہدایات کے باوجود صفائی کے ناقص انتظامات سمیت مختلف وجوہات پر کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کئے گئے۔ مزید برآں بی ایف اے حکام نے معمولی نقائص پر 10 سے زائد مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کئے۔
تازہ ترین