• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچلاک: جعلی نوٹ پھیلانے والے گروہ کا کارندہ گرفتار،2 لاکھ برآمد

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) نیو کچلاک پولیس نے جعلی کرنسی پھیلانے والے ملزم کو گرفتار کر کے دو لاکھ کےجعلی نوٹ قبضے میں لے لئے پولیس کے مطابق نیو کچلاک کے علاقے میں گزشتہ روز جعلی کرنسی کا دھندہ کرنے والے گروہ کا ایک کارندہ اظہر علی ایک دکان پر گیا اور وہاں سے کچھ سامان خریدکر پانچ ہزار کا جعلی نوٹ دکاندار کوتھما دیا دکاندار نے نوٹ کو چیک کیا تو وہ جعلی نکلا ،دکاندار نے برابر والی دکان سے پانچ ہزار کا چینج لےکر آنے کے بہانے قریب موجود ایس ایچ او نیو کچلاک روزی خان کواطلاع دی جس پر ایس ایچ او نے دیگر عملے کے ہمراہ دکان میں موجود جعلساز کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دو لاکھ پانچ ہزار کے جعلی نوٹ برآمد کر لئے، پولیس نے بتایا کہ پکڑے جانے والے نوٹ پانچ ہزار والے ہیں ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید