• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کی کارروائی میں ملوث ملزمان گرفتار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے بینکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے بینکنگ سرکل نے قندہاری بازار میں چھاپہ مار کر حبیب اللہ کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمدکر لی۔ایف آئی نے یزدان خان روڈ میں چاول کی ہول سیل کی دکان پر چھاپہ مار کر محمد ہاشم نامی شخص کو حراست میں لیکر لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور تین موبائل فونز ضبط کر لئے۔مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔
تازہ ترین