• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کابیجنگ ونٹر اولمپکس 2022 کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان

امریکا نے بیجنگ ونٹراولمپکس 2022کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ چین میں انسانی حقوق کے خدشات کی وجہ سے کسی سرکاری وفد کو ان کھیلوں میں نہیں بھیجا جائے گا تاہم امریکی کھلاڑی ان مقابلوں میں شرکت کر سکتے ہیں ۔

بیجنگ ونٹراولمپکس فروری میں شروع ہوں گے جبکہ چین نے بائیکاٹ کی صورت میں ’جوابی اقدامات‘ کا اعلان کر ر کھا ہے ۔

امریکا نے چین پر ہانگ کانگ میں سیاسی آزادی کو دبانے کا الزام بھی عائد کیا ہے ۔

تازہ ترین