پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کی جسٹس ارشاد قیصر اور جسٹس سید افسرشاہ پرمشتمل دورکنی بنچ نے پرائمری سکول ٹیچرمردان کی پوسٹوں پر میرٹ کے برعکس بھرتیوں پر سیکرٹری ٗ ڈائریکٹرایلیمنٹری اینڈسیکنڈری ایجوکیشن اورڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل مردان کو نوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیاہے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز سفینہ سردار کی جانب سے دائررٹ پرجاری کئے اس موقع پرناصرکمال ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایاکہ درخواست گذارنے یوسی باغ ارم مردان سے درخواست دی جس کے لئے باقاعدہ این ٹی ایس ٹیسٹ ہوا اور108.56نمبروں کے ساتھ ٹاپ پر آئی تاہم جب بھرتی کاعمل آیاتو درخواست گذار کو نظرانداز کر کے اس سے کم نمبرحاصل کرنے والی امیدوارورں زینب ٗ آسیہ جمشید ٗ ماریہ ربانی ٗ پلوشی اورافشاں کوبھرتی کرلیا گیا اور درخواست گذار کو کوئی بھی وجہ نہیں بتائی گئی اس موقع پر جب عدالت میں ریکارڈپیش کیاگیا توانٹرویوکے روزبھرتی ہونے والی 4 امیدواریں غیرحاضرتھیں جبکہ ایک امیدوار کی ڈی ایم سی بھی نہ تھی فاضل وکیل نے استدعاکی کہ مذکورہ بھرتیاں کالعدم قرار دے کردرخواست گذار کی بھرتی کے احکامات جاری کئے جائیں فاضل بنچ نے ابتدائی سماعت کے بعد سیکرٹری ٗ ڈائریکٹرایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اورڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل مردان کو نوٹس جاری کردیا۔