• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو دوران ملازمت ہراسانی سے تحفظ کا ترمیمی بل منظور

خواتین کوکام کی جگہوں پر ہراسانی سے تحفظ کا ترمیمی بل منظور/ فائل فوٹو
 خواتین کوکام کی جگہوں پر ہراسانی سے تحفظ کا ترمیمی بل منظور/ فائل فوٹو

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق میں خواتین کوکام کی جگہوں پر ہراسانی سے تحفظ کا ترمیمی بل منظور کرلیا گیا ہے۔

قانون کے دائرہ کار میں جامعات، آرٹ اسٹوڈیو، گھروں میں کام کرنے والی خواتین کی ہراسمنٹ کو بھی شامل کرلیا گیا۔

بل کے مطابق ملوث سرکاری ملازم کی نوکری ختم اور ترقی روکنے کی سزا ہوسکتی ہے، جنس کی بنیاد پر امتیازی سلوک بھی قابل سزا جرم ہوگا۔

بل کے مطابق ہراسانی کی درخواستوں پر فیصلہ 90 روز میں ہوگا۔

تازہ ترین