• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جن پر مقدمات ہیں ان کے کمنٹس کی حیثیت نہیں: چیئرمین نیب

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ جن پر مقدمات چل رہے ہیں، ان کے کمنٹس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال پی اے سی میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔

اس موقع پر انہوں نے ایک صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال ’’شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ آپ ڈیلی ویجز چیئرمین نیب ہیں‘‘ کے جواب میں یہ بات کہی۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کی اہمیت مسلمہ ہے، ہمیشہ پارلیمنٹ کا احترام کیا ہے اور کریں گے۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا مزید کہنا ہے کہ مصروفیت کی وجہ سے پہلے پارلیمنٹ نہیں آ سکا تھا۔

چیئرمین نیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ سلیکٹیو احتساب کی بات کرنا بھی 100 فیصد غلط ہے، ایسا احتساب ماضی میں ہوا، نہ کبھی ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید