• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 572 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس میں 572 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 

آج شیئرز بازار میں بینچ مارک 100 انڈیکس 572 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار 853 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 44 ہزار 65 رہی ہے۔ 

شیئرز بازار میں تقریباً 23 کروڑ شیئرز کے سودے سوا 8 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 97 ارب روپے بڑھی ہے، مارکیٹ بندش پر 7 ہزار 516 ارب روپے ہے۔

معاشی تجزیہ نگار محمد سہیل کا کہنا ہے کہ شرح سود نے مارکیٹ ویلیوایشن کو ایڈجسٹ کیا ہے، انڈیکس کی مسلسل گراوٹ کے بعد ریکوری ہے۔

محمد سہیل کے مطابق ٹیکنالوجی اور اشیاء صرف بنانے والے شعبوں پر سرمایہ کاروں کی توجہ رہی۔

تازہ ترین