• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریٹیلرز کی سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن غیرمنصفانہ ہے، عتیق میر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے غلط پالیسیاں زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کی تو تاجر طاقت کا مظاہرہ کرینگے،انہوں نےایف بی آر کے حالیہ ٹیکس سسٹم کی بعض شقوں کو متنازعہ، غیرمنصفانہ اور اصلاح طلب ہیں۔تاجروں کیلئے ناانصافی اور زیادتی پر مبنی ٹیکس سسٹم کے خلاف ڈٹ جانے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔ریٹیلرز کی سیلزٹیکس میں رجسٹریشن کا ہر پیمانہ غیرمنصفانہ ہے، ایف بی آر کی جانب سے ریٹیلرز کو سیلزٹیکس میں رجسٹریشن کے یکطرفہ نوٹسوں کے اجراء کے خلاف آرام باغ فرنیچر مارکیٹ میں ہنگامی اجلاس بلالیا، تاجر بدھ 8دسمبر2021 سہپہر 3.30بجے آرام باغ فرنیچر مارکیٹ میں جمع ہوکر اظہارِ یکجہتی کریں گے، تاجر برادری ایف بی آر کے پیچیدہ، ناقابلِ عمل اور نانصافی پر مبنی ٹیکس سسٹم کے خلاف متحد ہوجائے۔عتیق میر نے کہا کہ معیشت کی حقیقی صورتحال کو نظرانداز کرکے ٹیکسیشن سمیت ہر غیرمنصفانہ سسٹم زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، تاجروں کی مشاورت نظرانداز اور آئی ایم کے جابرانہ احکامات کی تکمیل کی جارہی ہے،ایف بی آر بلاسوچے سمجھے تاجروں کو سیلزٹیکس رجسٹریشن کے نوٹسز جاری کررہا ہے۔

تازہ ترین