• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: کرسمس پر ڈاکٹر کمال حسین کی دنیا بھر کے مسیحیوں کو مبارکباد

فرانس میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یومِ ولادت کرسمس کے موقع پر گزشتہ روز مذہبی اسکالر ڈاکٹر کمال حسین کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

اجلاس کا آغاز درود و سلام سے کیا گیا اور تمام انبیائے علیہ السلام  پر کامل ایمان کے اظہار کے ساتھ خاتم النبیین حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی ذاتِ اقدس اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بلند مقام و مرتبہ پر روشنی ڈالی گئی۔

ڈاکٹر پیر سید کمال حسین شاہ نے اجلاس سے خطاب کیا اور دنیا میں امن و آشتی، بالخصوص فرانس اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ انہوں نے فرانس میں مقیم تمام افراد کو ملکی قوانین کے احترام اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کی تلقین بھی کی۔

اس موقع پر پوری دنیا، بالخصوص مسیحی برادری کو یومِ ولادت حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی دلی مبارکباد پیش کی گئی۔ 

اجلاس میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے 149ویں یومِ پیدائش کے موقع پر پاکستانیوں کو دلی مبارکباد دی گئی۔ آخر میں کیک کاٹے گئے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید