• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبہ سندھ سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ہے، سید قاسم نوید

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروجیکٹس سید قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ دبئی ایکسپو میں لگائے جانے والے پاکستان پویلین میں سندھ کی نمائندگی بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ یہ بات انہوں نے دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین کا دورہ کرنے کے بعد اپنے تاثرات ریکارڈ کرواتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ پاکستان پویلین میں صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع اور سندھ کی تہذیب، ثقافت اور سیاحت کے مقامات کے بارے میں پویلین کا دورہ کرنے والوں کو مکمل معلومات فراہم کی جارہی ہیں جو بہت حوصلہ افزا ہے۔

تازہ ترین