• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین خلاء کے شعبے میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے، امریکی جنرل

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکا میں خلائی فوج (اسپیس آپریشنز) کے نائب سربراہ جنرل ڈیوڈ تھامسن نے کہا ہے کہ خلاء میں اپنی صلاحیتوں میں اضافے کے معاملے میں چین امریکا سے دوگنا رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، جنرل تھامسن کا کہنا تھا کہ چین نہ صرف اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہا ہے بلکہ اُس کے سیکھنے سمجھنے کا عمل اور کام کرنے کی رفتار بھی تیز ہے، اور اگر ہم نے تیاری، ترقی اور ڈیلیوری کے معاملے میں اپنی رفتار کو چین کے رفتار کے مطابق تیز نہ کیا تو وہ ہم سے آگے نکل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ 2030ء تک چین خلاء میں اپنی صلاحیتوں کے معاملے میں آگے نکل چکا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دہائی سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ چین کس قدر تیزی کے ساتھ جدت کے میدان میں آگے بڑھ رہا ہے اور چین کی فوج امریکی فوج کے مساوی صلاحیتیں حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکی ہے۔ تاہم، جنرل تھامسن نے کسی نئی سرد جنگ کو خارج از امکان قرار دیا اور کہا کہ سفارت کاری اور مزاحمت کی وجہ سے امریکا چین کا مقابلہ کر سکتا ہے۔
تازہ ترین