• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنکار معاشروں کے درمیان پل بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، محمد سلیم

کینیڈا میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کہا ہے کہ فنکار معاشروں کے درمیان پل بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں جبکہ ثقافتی نمائش، فنکاروں کے تبادلے اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون پاکستان کی عوامی سفارت کاری کے اہم ستون ہیں۔ 

ہائی کمشنر محمد سلیم نے ان خیالات کا اظہار معروف پاکستانی فنکار خلیل نجمی سے ملاقات کے دوران کیا، خلیل نجمی اپنی منفرد میڈیلین پورٹریٹ آرٹ کے باعث بین الاقوامی سطح پر پہچانے جاتے ہیں۔ 

ملاقات کے دوران خلیل نجمی نے اپنے فنی سفر، میڈیلین پورٹریٹ آرٹ کی اہمیت اور دنیا بھر میں اس فن کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پر روشنی ڈالی۔ 

انہوں نے بتایا کہ یہ منفرد فن تاریخ کے تحفظ، شناخت کے اظہار اور مختلف تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے میں مؤثر کردار ادا کرتا ہے۔

اس موقع پر خلیل نجمی نے بانی پاکستان قائدِاعظم محمدعلی جناحؒ کا ایک شاہکار میڈیلین پورٹریٹ ہائی کمشنر کو پیش کیا گیا۔ 

ہائی کمشنر محمد سلیم نے فن کو ثقافتی سفارت کاری کا ایک طاقتور ذریعہ قرار دیتے ہوئے خلیل نجمی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ میڈیلین پورٹریچر ایک منفرد فن ہے جو کلاسیکی تکنیک کو جدید اظہار کے ساتھ ہم آہنگ کرتا ہے اور پاکستان کے ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید