• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپورٹس فلم 83 میں زوہا رحمان اداکاری کے جوہر دکھائیں گی

کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) بولی وڈ کے معروف ہدایت کار کبیر خان کی ہدایات میں بننے والی اسپورٹس فلم 83میں پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ زوہا رحمان اداکاری کے جوہر دکھائیں گی،فلم 83میں رنویر سنگھ مرکزی کردار نبھارہے ہیں،فلم زوہا رحمان برطانیہ میں مقیم پہلی نسل کے تارکین وطن کا کردار اداکرتی نظر آئیں گی،فلم کے ٹیزر میں اداکارہ لارڈز میں 1983 کے ورلڈ کپ فائنل میچ دیکھ رہی ہےاور یہ اندازہ لگا رہی ہے کہ آگے کیا ہو سکتا ہے۔ زوہارحمان جیو کے بلاک بسٹر سیریل دل مومن میں اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کو محظوظ کرتی دکھائی دے رہی ہیں ۔واضح رہے کہ اداکارہ نے ʼاسپائیڈر مین: فار فرام ہوم میں پہلی حجابی خاتون کا کردار بھی نبھایا ہے۔