• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی ابرار خالد کو ہراساں کئے جانے پر ایچ آر سی پی کا اظہار تشویش

اسلام آباد (جنگ نیوز) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے سینئر صحافی رانا ابرار خالد کی درخواست پر وزیراعظم کو بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات کابینہ ڈویژن کی جانب سے روکے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے معلومات کو کلاسیفائیڈ قرار دیا ہے۔ ایچ آر سی پی کا مؤقف ہے کہ مذکورہ حکومتی اقدام انفارمیشن ایکٹ کے منافی ہے۔ اس بات کا بھی خدشہ ہے کہ رانا ابرار خالد کی خفیہ اداروں کی جانب سے نگرانی کی جا رہی ہو۔ ان کے گھر میں گھسنے کی بھی کوشش کی گئی۔ کمیشن نے رانا ابرار خالد کے ذاتی تحفظ کے حوالے سے خدشات پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ صحافیوں کو مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین